ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ سمیت منگلورو کے اطرا ف میں رات کے وقت ساحل کے کنارے پانی کا رنگ تبدیل ہونے پرعوام میں تشویش

کمٹہ سمیت منگلورو کے اطرا ف میں رات کے وقت ساحل کے کنارے پانی کا رنگ تبدیل ہونے پرعوام میں تشویش

Mon, 23 Nov 2020 20:49:02    S.O. News Service

منگلورو 23؍ فروری (ایس او نیوز) بعض علاقوں میں ساحلی کناروں پررات کے وقت  سمندری پانی گہرا نیلا ہوجانے سے عوام میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ تجسس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ نظارہ دیکھنے والے سوشیل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کررہے ہیں جو کافی وائرل ہوگئی ہیں۔

 مگر سمندری زندگی کے  شناسا ماہی گیروں نے بتایا ہے کہ سمندری پانی کے رنگ میں یہ تبدیلی  ایک چھوٹی سی آبی مخلوق dinoflagellates کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ان کے موجود کیمیاوی مادوں  کی  وجہ سے سمندر کے پانی کا رنگ بدلا ہوا نظر آتا ہے اوراکثر یہ نظارہ  ہر سال اکتوبر اور نومبر کے مہینے میں سمندری کناروں پردکھائی دیتا ہے،جب یہ آبی  مخلوق گہرے سمندر سے اُتلے پانیوں کی طرف بڑی تعداد میں آجاتے ہیں۔ اور یہ ایک عام بات ہے۔


Share: